7 اگست 2015 - 10:37
تل ابیب میں بن گورین ایئرپورٹ پر ہڑتال

تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ کے کارکنوں نے ہڑتال کردی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے بن گورین ایرپورٹ کے ملازمین اور کارکنوں نے اپنے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کے باعث جمعے سے ہڑتال شروع کر دی ہے- بن گورین ایرپورٹ کے ملازمین اور کارکنوں نے اس ہوائی اڈے پر ٹھیکے داروں کی تعداد میں کمی کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد ہڑتال شروع کی ہے- ہڑتال کا سلسلہ ہفتے کے روز تک جاری رہے گا- رپورٹ کے مطابق صیہونی ہوائی اڈے کے ملازمین کی یونین کے سربراہ نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ بن گورین ایرپورٹ کے ملازمین نے ایک مہینے قبل ہڑتال کے بارے میں خبردار کر دیا تھا- گذشتہ سال بھی بن گورین ہوائی اڈے پر ملازمین کی ہڑتال کے باعث پروازوں میں خلل پیدا ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا- واضح رہے کہ سن دو ہزار بارہ میں مقبوضہ فلسطین میں ملک گیر ہڑتال ہوئی تھی جس کے باعث صیہونی حکومت کی معیشت کو ڈیڑہ ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا- رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم بنیامن نتن یاھو کی کابینہ کی پالیسیوں پر غاصب صیہونیوں کو شدید اعتراض ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲